New Series

Kurulus Osman

  • Description
  • View

 

کورلش عثمان

دوستو ! اس میں کوئی دورائےنہیں کہ ترکش ڈرامہ کورلش عثمان نے دنیا کی فلم انڈسٹریز کی ٹانگیں توڑ دی ہیں ۔ عالمی سطح پر ایوارڈ یافتہ یہ ڈرامہ فلم ڈایکٹر بوزداغ کی پروڈکشن ہے ۔در اصل یہد سیریز سلطنت عثمانیہ کے بانی غازی عثمان کی دلیرانہ زندگی اور مسلمانوں کے عروج کی ایک دلفریب داستان ہے ۔اس سیریز کے مشہور ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگوں کی دلچسپی خلافت عثمانیہ کے لازوال قصوں کی طرف بڑھتی جا رہی ہے ۔

دوستو ! آج میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ، یعنی ڈرامہ سیریز کورلش عثمان کے مرکزی کردار غازی عثمان کی حیات جاودانی پر قلم کاری کرنے کی جسارت کروں گا۔1258عیسوی میں ترک سردارارتغل غازی کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا جس کا نام عثمان رکھا گیا۔ یہ ترکوں کا وہ دور تھا جب منگول عباسی خلافت کے دارالحکومت بغداد کی اینٹ سے اینٹ بجا چکے تھے اور تاتاری آئے دن بھوکے بھیڑیوں کی طرح شہر کے شہر چبائے جا رہے تھے ۔ اسی دوران امت مسلمہ کی کایہ پلٹ دینے والا ترکوں کا روشن مستقبل اور دنیا کی سب سے بڑی خلافت عثمانیہ کا بانی جنم لے چکا تھا ۔عثمان غازی کی دینی تربیت انکے والد ارتغل غازی کے دوست شیخ ادابالی نے کی۔ غازی عثمان نے خلافت عثمانیہ کا خواب شیخ ادابالی کی درگاہ میں دیکھا جس کے بعد وہ شیخ ادابالی کے داماد بھی بن گئے۔27ستمبر1299 میں ارتغل غازی کی وفات کے بعد اپنی ریاست کے حکمران بن گئے ۔ روم کے دارالحکومت قونیہ پر منگولوں کے حملے اور سلجوق سلطنت کےتہس نہس ہونے کے بعد غازی عثمان کی سلطنت خودمختار ہوگئی جو بعد میں عظیم سلطنت عثمانیہ کہلائی۔ غازی عثمان کی جاگیر بازنطینی سرحدوں سے جا ملتی تھی ۔اس لیےبازنطینیوں اور غازی عثمان کے بیچ اکثر خانہ جنگی چلتی رہتی تھی ۔ اس خانہ جنگی میں غازی عثمان کو اکثر وبیشتر فتح حاصل ہوئی اور بہت سے بازنطینی علاقے بھی فتح ہوئے۔ عثمان غازی نے کاراجہ حصار قلعے کا محاصرہ کیا اور پورا قلعہ خاک میں ملا کر بازنطینیوں کو خبردار کیا کہ تم اس غیور قوم سے لڑ رہے ہو جو اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنے کے لیے سروں پر کفن باندھے میدان جنگ میں اترتے ہیں ۔ اس فتح سے سلجوقی بادشاہ بہت خوش ہوا اور وہ فتح کیا ہوا وہ علاقہ عثمان غازی کی جاگیر میں دے دیا ۔ قسمت کی تمام دھاریں عثمان غازی کی طرف تھیں اور بادشاہت کے لوازمات میسر آچکے تھے ۔ 1300 عیسوی میں تاتاریوں نے سلجوقی سلطنت کا نام و نشان مٹا دیا تو دوسری طرف غازی عثمان بالکل آزاد و خو مختار ہوگئے۔ عثمان غازی نے خود مختار ہوکر بہت سی فتوحات حاصل کیں اور اپنی بادشاہت قائم کردی ۔ شہروں کے انتظامی امورپر دسترس حاصل کر کے مزید بہتری کی طرف بڑے اقدامات اٹھائے اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ عثمان ک طاقت دن بدن بڑھتی جا رہی تھی اور ترک سردار اس خاموشی کو کمزوری سمجھ رہے تھے ۔ غازی عثمان نے 1301 میں تمام سرداروں کی غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے برصہ کا ایک شہر فتح کرکے اپنی نَو زائیدہ سلطنت کا دارالحکو مت بنا دیا ۔ اگلے چھ سالوں میں عثمان نے بہت سے بازنطینی علاقوں پر حملہ کیا اور بحر اسود تک تمام علاقوں پر پرچم اسلام لہرایا ۔ اور یوں دنیا کی سب سے بڑی سلطنت خلافت عثمانیہ کا تخت دنیا کے نقشے پر سجا دیا ۔
دوستو ! خلافت عثمانیہ امت مسلمہ کے درخشاں دور کی یادگار نشانی ہے ۔ جو تاریخ کے ان گنت صفحات کی زینت بھی ہے،اسلیے ایک کالم میں اسکی مکمل عکاسی ہتھیلی پر سرسو ں جمانے کے مترادف ہے ۔

الغرض اس سلطنت اور اسکے بانی غازی عثمان کی عظمت آج بھی اس قدر شہرت کی حامل ہے کہ ترکش سیریز کورلش عثمان 2020 میں ترکی چینل      پر شائقین کی توجہ کامرکز بنی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کی اسکرینوں کی زینت بن گئی   اور دنیا کی بہت سی زبانوں میں دیکھی گئی

 نے اس مقبول ترین سیریز کو معیاری اردو سبٹائٹل کے ساتھ بہترین ایچ ڈی کوالٹی میں اپنے ترکش پریمیم  TvUrduہماری خوش نصیبی ہے کہ اردو بولنے اور سمجھے والوں کی فرمائش پر
 پر چلانے کا سنہرا قدم اٹھایاTvUrdu ویب چینل  

ONLINE STREAMING

Watch Full Episode

701.8 k